Time 20 اکتوبر ، 2020
پاکستان

وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر شکایت کا ازالہ نہ ہونے پر سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

عدالت نے مزید سماعت ملتوی کرتے ہوئے کہاکہ بعد میں مناسب حکم جاری کیاجائےگا،فوٹو:فائل

وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر شکایت کا ازالہ نہ ہونے پر شہری نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی حکومت اور ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے دعویٰ کیاگیاہےکہ وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر 20سے 41 روز میں ہر قسم کی شکایت دورکردی جائےگی، 200 سے زائد شکایات کی ہیں مگر مقررہ وقت پر جواب نہیں دیاگیا، جب عوام کے مسائل حل ہی نہیں کرنے تو پاکستان سٹیزن پورٹل کیوں بنایا گیا؟

عدالت نے ریمارکس دیےکہ آپ نے ذاتی نوعیت کی شکایت کی اس میں پورٹل کیا کرے؟ کیا خاندانی جھگڑوں میں بھی وزیر اعظم ہاؤس مداخلت کرے؟ عدالت نے مزید سماعت ملتوی کرتے ہوئے کہاکہ بعد میں مناسب حکم جاری کیاجائےگا۔

مزید خبریں :