Time 21 اکتوبر ، 2020
پاکستان

آئی جی سندھ کو کس نے اغوا کیا؟ تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے، کیپٹن صفدر

مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈصفدر کا کہنا ہے کہ انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ کو کس نے اغوا کیا؟ کس نے حبس بے جا میں رکھا؟ تحقیقات کیلئے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں کمیٹی بنائی جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عدالت میں پیشی کے موقع پر کیا۔ کیپٹن ریٹائرڈصفدر اور مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی عمران خالد بٹ کے خلاف بغاوت کے مقدمے میں درخواست ضمانت پرسماعت ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں ہوئی۔

کیپٹن صفدر اور عمران خالد بٹ دونوں عدالت میں پیش ہوئے۔ دونوں نے 21 اکتوبرتک عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی۔ دونوں پر مقدمہ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں 3 اکتوبرکودرج کیاگیاتھا۔

عدالت نے کیپٹن صفدر اور عمران خالد کی عبوری ضمانت میں 10 نومبرتک توسیع کردی ہے۔

مزید خبریں :