اب واٹس ایپ پر غیر ضروری چیٹ کو ہمیشہ کیلئے میوٹ کریں

فوٹو: بشکریہ گیجٹس 360

پیغام رسائی اور ویڈیو کالنگ کے مقبول ترین پلیٹ فارم واٹس ایپ میں ایک نیا فیچر شامل کیا گیا ہے جس کے تحت آپ کسی بھی شخص یا گروپ کی چیٹ کو ہمیشہ کے لیے میوٹ (بند) کر سکیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واٹس ایپ کی ’چیٹ سیٹنگز‘ میں یہ آپشن حال ہی میں شامل کیا گیا ہے۔

اس سے قبل واٹس ایپ پر کوئی بھی چیٹ میوٹ کرنے کا دورانیہ 8 گھنٹے، 1 ہفتہ یا ایک سال تک تھا لیکن اب صارفین کو  ایک سال کی جگہ ’ہمیشہ‘ کے لیے چیٹ میوٹ کرنے کا آپشن دیا گیا ہے۔

واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر اب اینڈرائڈ اور آئی او ایس دونوں ہی ایپس میں دستیاب ہے۔

اگر آپ بھی واٹس ایپ پر کسی چیٹ کو ہمیشہ کے لیے میوٹ کرنا چاہتے ہیں تو مندرجہ ذیل طریقہ کار اپنائیں۔

واٹس ایپ پر آپ جس چیٹ کو میوٹ کرنا چاہتے ہیں اسے کھولیں۔

چیٹ کھولنے کے بعد آپ کو اپنی اسکرین کے اوپر سیدھے ہاتھ کی طرف ’میوٹ نوٹیفکیشن کا آپشن نظر آئے گا۔

اب آپ اس میوٹ نوٹیفکیشن کے آپشن پر کلک کریں گے تو نئی اپ ڈیٹ کے تحت  آپ کو وہاں ’آلویز‘ یعنی ہمیشہ کے لیے چیٹ میوٹ کرنے کا آپشن نظر آئے گا جس پر کلک کرنے کے بعد وہ چیٹ میوٹ ہوجائے گی۔

مزید خبریں :