پاکستان
Time 24 اکتوبر ، 2020

شمالی وزیرستان میں دو قبائل کا اراضی پر تنازع، پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ بھی متاثر

فوٹو: فائل

شمالی وزیرستان میں دو قبائل کے درمیان اراضی کے تنازع کے باعث مظاہرین نے بنوں میرانشاہ روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں مچی خیل اور خدی قبائل کے درمیان اراضی کے تنازع پر قبیلہ خدی نے بنوں میران شاہ روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔

بنوں میرانشاہ روڈ کی بندش کی وجہ سے پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ متاثر ہونے کے ساتھ مسافروں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

مظاہر کا کہنا ہے کہ مخالف قبیلے مچی خیل نے ہماری زمینوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔

ضلعی انتظامیہ اور پولیس سڑک کھولنے میں بے بس ہے جب کہ مسافروں نے اعلی حکام نے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں :