کاروبار
10 جون ، 2013

تحریک انصاف نے پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ٹیکس کی تجویز پیش کر دی

تحریک انصاف نے پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ٹیکس کی تجویز پیش کر دی

پشاور…پاکستان تحریک انصاف نے صوبائی حکومت کی آمدنی بڑھانے کیلئے پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ کے تحت آنے والے غیرملکی سامان اور افغانستان جانے والی پاکستانی مصنوعات پر مخصوص ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسف زئی نے پشاور میں جیو نیوزکو بتایا کہ خیبر پختون خوا حکومت افغان ٹرانزٹ ٹریڈکے سامان اور پاکستان سے جانے والی مصنوعات پر ٹیکس لگانے کی تجویز پر غور کر رہی ہے اور اس سے صوبائی محاصل میں اضافے کے ساتھ اسمگلنگ کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔ صوبائی حکومت کی جانب سے افغانستان جانے والے ٹرانزٹ ٹریڈاور لوکل سامان کی برآمدات پر ٹیکس کی تجویز کا صدر ایوان صنعت و تجارت خیبر پختون خوا یوسف سرور مومند نے بھی خیر مقدم کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجوزہ ٹیکس سے پشاور طورخم روڈ کی حالت بہتر بنائی جا سکے گی اورصوبے کی مالی حالت بہتر ہو سکے گی۔

مزید خبریں :