Time 26 اکتوبر ، 2020
دنیا

بھارت میں داڑھی رکھنے پر مسلمان پولیس افسر معطل

فوٹو: بشکریہ انڈیا ڈاٹ کام

بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک مسلمان پولیس افسر کو داڑھی نہ منڈوانے پر نوکری سے معطل کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ سیکولر انڈیا کا راگ الاپنے والے بھارت میں نریندر مودی کی انتہاپسندجماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت میں بھارتی مسلمانوں پر ظلم کی نئی مثالیں قائم کی جا رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع باغپت کے رامالا پولیس اسٹیشن میں مسلمان سب انسپکٹر انتشار علی کو داڑھی نہ منڈوانے پر معطل کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) کی جانب سے سب انسپکٹر انتشار علی پر  مسلسل داڑھی منڈوانے کے لیے دباؤ ڈالا جاتا رہا جس کے خلاف انہوں نے 29 نومبر 2019 میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) میرٹھ کو ایک خط لکھا اور آئی جی سے داڑھی رکھنے کی اجازت مانگی تھی۔

سب انسپکٹر کی جانب سے لکھے گئے اس خط پر ایک سال گزرنے کے بعد بھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

مسلمان سب انسپکٹر کو داڑھی نہ منڈوانے پر معطل کر دینے کے معاملے پر دارالعلوم دیوبند کی جانب سے اعتراض بھی اٹھایا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :