دنیا
Time 26 اکتوبر ، 2020

بھارت کی چین اور پاکستان کو گیدڑ بھبکیاں

بھارت نیو انڈیا کے بیانیے کی آڑ میں پاکستان اور چین کے مفادات کو نقصان پہنچانے کی دھمکیوں پر اتر آیا ہے۔

بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارت سیکیورٹی کے لیے خطرہ بننے والوں سے اپنی سر زمین پر بھی لڑے گا اور یہ جنگ اُن ملکوں کی سرزمین تک لے جائے گا جہاں سے یہ خطرات سر اٹھا رہے ہیں۔

بھارتی نیوز ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) رہنما سواتنترا دیو سنگھ نے پارٹی کارکنان کے اجلاس میں کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ رام مندر اور آرٹیکل 370 کے فیصلوں کی طرح نریندر مودی فیصلہ کرچکے ہیں کہ پاکستان اور چین کے ساتھ جنگ کب لڑی جائے گی۔

دوسری جانب نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے دعویٰ کیا ہے کہ اُن کے ملک نے پہلے کبھی بھی حملہ نہیں کیا بلکہ ہمیشہ اپنے دفاع میں کارروائی کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اجیت دوول اپنے بیانیے جسے وہ نیو انڈیا کا نام دیتے ہیں، آگے بڑھا رہے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اجیت دوول لداخ میں چین کے ہاتھوں بھارت کو ہونے والی ہزیمت کا انتقام لینا چاہتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ وہ پاکستان کو بھی سبق سکھانے کے درپر ہیں۔

مزید خبریں :