Time 27 اکتوبر ، 2020
پاکستان

کورونا کیسز میں اضافہ: میو اسپتال کا آپریشن تھیٹر بند

لاہور : کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر لاہور کے میو اسپتال میں روٹین آپریشن بند کر دیے گئے ہیں۔

میو اسپتال کے شعبہ سرجری کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر اصغر نقی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا کیسز میں اضافہ ہونے پر اسپتال میں روٹین کے آپریشن تاحکم ثانی روک دیے گئے ہیں۔ 

پروفیسر ڈاکٹر اصغر کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی اور کینسر کے مریضوں کی سرجریز معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 27133کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 773 ٹیسٹ مثبت آئے جب کہ کورونا سے مزید 6 افراد انتقال کر گئے۔

پاکستان میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 29 ہزار 400 کے قریب پہنچ چکی ہے جب کہ ملک میں مرنے والے مریضوں کی تعداد 6 ہزار 750 کے قریب پہنچ چکی ہے۔

مزید خبریں :