پاکستان
10 فروری ، 2012

منصوراعجاز کا بیان پارلیمنٹ کے علاوہ کہیں اور ریکارڈ نہیں کرینگے،پارلیمانی کمیٹی

منصوراعجاز کا بیان پارلیمنٹ کے علاوہ کہیں اور ریکارڈ نہیں کرینگے،پارلیمانی کمیٹی

اسلام آباد…قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ منصوراعجاز کا بیان پارلیمنٹ کے علاوہ کہیں اور ریکارڈ نہیں کرینگے۔رضا ربانی کی زیر صدارت قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔کمیٹی کے چیئرمین رضا ربانی نے کہا کہ منصوراعجاز کا بیان ہمیں موصول نہیں ہوا، ہم منصور کا بیان پارلیمنٹ ہاوٴس کے علاوہ کہیں اور ریکارڈنہیں کرینگے، رضا ربانی کا کہنا ہے کہ چیئرمین کمیٹی کو اختیار دیاگیاہے کہ وہ میموکمیشن کی کارروائی کو بھی دیکھے، کمیشن میں مزید ٹھوس بات سامنے آئی تو کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلایاجائے گا،ٹھوس شواہد آئے تو اسے کمیٹی سے شیئر کرنے کی درخواست کی جائے گی۔رضاربانی کا کہناتھا کہ سیکریٹری خارجہ نے بتایا ہے کہ منصورکو واشنگٹن ، لندن اور بون سے نوٹس بھجوائے گئے۔

مزید خبریں :