دنیا
Time 29 اکتوبر ، 2020

سعودی عرب کی جانب سے بھی پیرس میں ہونے والے چاقو حملے کی مذمت

سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب انتہاپسندی کے ایسے تمام واقعات کو سختی سے مسترد کرتا ہے— فوٹو: فائل

سعودی عرب کی جانب سے بھی پیرس میں ہونے والے چاقو حملے کی مذمت کی گئی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب انتہاپسندی کے ایسے تمام واقعات کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ انتہاپسندی کی کسی مذہب میں کوئی گنجائش نہیں، نفرت، تشدد اور انتہاپسندی پھیلانے والے واقعات سے سب کو بچنا چاہیے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ترکی نے بھی گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے معاملے پر فرانس سے کشیدگی کے باوجود پیرس میں ہونے والے چاکو حملے کی مذمت کی ہے۔

ترکی نے فرانس میں چرچ کے قریب چاقو حملے میں تین افراد کے ہلاک ہونے پر شدید مذمت کرتے ہوئے فرانس کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ 

واضح رہے کہ آج نیس میں چرچ کے قریب ایک شخص نے چاقو کے وار کرکے 3 افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا تھا۔

پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے اور ملک بھر میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :