30 اکتوبر ، 2020
وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ایازصادق کی کہی بات معافی سے آگے نکل چکی ہے، اب قانون اپنا راستہ لے گا۔
سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں شبلی فراز نے کہا کہ ریاست کو کمزور کرنا ناقابل معافی جرم ہے جس کی سزا ایازصادق اور ان کے حواریوں کو ضرورملنی چاہیے۔
یاد رہے کہ ایاز صادق قومی اسمبلی میں اپنی ایک تقریر کی وجہ سے اس وقت تنقید کا شکار ہیں۔
تاہم ، ایاز صادق نے گزشتہ روز اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ’کل جو میں نے اسمبلی میں بیان دیا اس میں بھارتی میڈیا کا جو رد عمل آیا وہ میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا اور اس کو تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی‘۔
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے بھی اس بیان پر گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس اور کہا کہ ' کل ایک ایسا بیان دیا گیا جس میں تاریخ کو مسخ کرنے کی بات کی گئی۔'
انہوں نے کہا کہ ایسے منفی بیانیے کے قومی سلامتی پر براہ راست منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، منفی بیانیہ بھارت کی شکست اور ہزیمت کو کم کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پلوامہ واقعے کے بعد بھارت نے 26 جنوری کو ناصرف منہ کی کھائی بلکہ پوری دنیا میں ہزیمت بھی اٹھائی، دشمن کے جہاز جو بارود پاکستان کے عوام پر گرانے آئے تھے وہ خالی پہاڑوں پر پھینک کر چلے گئے۔