31 اکتوبر ، 2020
اسلام آباد میں کورونا کے پھیلاؤ کی وجہ سے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔
ضلعی ہیلتھ آفیسر کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے علاقوں ایف سکس ٹو، ایف سکس تھری، ایف سکس فور، ایف ٹین فور اورآئی ٹین ٹو کی مختلف گلیاں سیل کی گئی ہیں۔
ضلعی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ضعیم کا کہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت میں مختلف علاقوں کو کورونا مثبت کیسز کے سبب سیل کیا گیا۔
واضح رہےکہ ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے آغاز کے بعد این سی او سی نے رات 10 بجے تمام کاروباری سرمیاں اور شادی ہالز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ شہریوں کو گھروں سے نکلتے ہوئے ماسک لگانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
گزشتہ روز جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ این سی او سی اسد عمر کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ ریسٹورینٹس، شادی ہالز اور بڑی مارکیٹیں کورونا پھیلاؤ کا باعث بن رہے ہیں۔