Time 31 اکتوبر ، 2020
دنیا

مادام تساؤ میوزیم نے امریکی صدر کی شکست کی پیش گوئی کر دی؟

جرمنی کے مادام تساؤ میوزیم نے امریکی صدر کی انتخاب میں شکست کی پیش گوئی کر دی۔

میوزیم نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مجسمے کوکچرے کے کنٹینر میں رکھ دیا ساتھ ہی "ڈمپ ٹرمپ "کا بینر بھی آویزاں کردیا۔

میوزیم کے اس اقدام کو اس بات سے تشبیہ دی جارہی ہے کہ شاید وہ اس بات کا اشارہ دے رہا ہے کہ 3 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست ہوجائے گی۔

دوسری جانب ٹرمپ کے پیش رو باراک اوباما کا مسجمہ پوری آب و تابکے ساتھ میوزیم کی زینت بنا ہوا ہے۔ اوباما نے اپنے دور صدارت میں جرمن چانسلر ایجنلا مرکل کو اپنا قریب ترین دوست قرار دیا تھا۔

میوزیم کے مارکیٹنگ منیجر کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کا مجسمہ ہٹادیا ہے اور ایسا تہمیدی طور پر کیا گیا ہے، یہ ایک علامتی عمل ہے۔

خیال رہے کہ عوامی جائزہ پولز میں ڈونلڈ ٹرمپ اپنے حریف جو بائیڈن سے پیچھے ہیں۔

جرمنی کے مادام تساؤ میوزیم میں متعدد سابق صدور کے مجسمے نصب ہیں لہٰذا امکان ہے کہ کچھ وقت کے بعد ٹرمپ کا مجسمہ بھی واپس آجائے گا۔

مزید خبریں :