Time 31 اکتوبر ، 2020
پاکستان

جمشید روڈ پر فائرنگ سے مسجد کے پیش امام زخمی، مبینہ ملزم پکڑ اگیا

کراچی کے علاقے جمشید روڈ پر فائرنگ سے مسجد کے پیش امام زخمی ہوگئے، شہریوں نے فائرنگ کے مبینہ ملزم کو گرفتار کرکے پولیس کے حولے کردیا۔

پولیس کے مطابق جمشیدروڈ ایک نمبر میں موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے کی فائرنگ سے مسجد کے پیش امام زخمی ہوئے، جن کی شناخت مولانا عبداللہ کے نام سے ہوئی۔

مولانا عبداللہ سبحانیہ مسجد جمشید روڈ کے پیش امام ہیں جبکہ قریب موجود افراد نے ایک مبینہ ملزم کو پکڑ لیا اور دوسرا فرار ہوگیا، علاقہ مکین ملزم کو مسجد میں لے گئے  اور  پولیس کے پہنچے پر علاقہ مکینوں نے مقدمہ میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔

پولیس کی یقین دہانی پر علاقہ مکینوں نے ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا جسے تھانے منتقل کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔

ملزم سےاسلحہ بھی برآمدہوا ہے جبکہ مولانا عبداللہ کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ نے فائرنگ سےمتعلق ایس ایس پی ایسٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔

مزید خبریں :