کھیل
Time 01 نومبر ، 2020

علیم ڈار نے ٹیسٹ کے بعد سب سے زیادہ ون ڈے میچز سپروائز کرنے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا

دنیا کے نامور  پاکستانی امپائر علیم ڈار  سب سے زیادہ ون ڈے میچز انٹرنیشنل میچز سپروائز کرنے والے امپائر بن گئے ہیں۔

علیم ڈار  نے آج پاکستان اور  زمبابوے کے درمیان دوسرے ون ڈے میں امپائرنگ کر کے اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ 209 میچز سپر وائز کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

علیم ڈار کرئیر آج اپنا 210 واں ون ڈے انٹرنیشنل میچ سپر وائز کر رہے ہیں۔ علیم ڈار  سے قبل یہ ریکارڈ جنوبی افریقی امپائر روڈی کرٹزن کے پاس تھا۔

اس حوالے سے علیم ڈار کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ اور ون ڈے کی لسٹ میں ٹاپ پر آنا اُن کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

اس موقع پر امپائر علیم ڈار نے اپنے خاندان اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مزید خبریں :