پرانے آئی فون کو نئے آئی فون میں تبدیل کرنیوالا منفرد کیس

فائل :فوٹو

گزشتہ ماہ ایپل کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے نئے آئی فون 12 کی خریداری کہیں آپ کے بھی بجٹ سے باہر تو نہیں؟

اگرچہ نیو ماڈل فوبیا کا شکار افراد کے لیے نئے آئی فون کی اتنی زیادہ قیمت مشکل ثابت ہو سکتی ہے، لیکن پریشان نہ ہوں کیونکہ اب آپ تھوڑے سے پیسوں سے بھی باآسانی اپنے پرانے آئی فون کو نئے آئی فون 12 میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

چینی میڈیا کے مطابق اب ایک ایسا آئی فون کیس مارکیٹ  میں آیا ہے جو بنیادی طور پر آپ کے پرانے آئی فون کو ایپل  کے نئے آئی فون 12 کے ریپلیکا (نقل) میں بدل سکتا ہے۔

 آئی فون 12 کے باضابطہ طور پر متعارف کروائے جانے کے چند دن بعد ہی یہ منفرد کیس چین کی مقامی الیکٹرانکس مارکیٹس میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ 

اب صارفین آئی فون ایکس کے لیے کیس 450 یوآن (67 ڈالر) جب کہ آئی فون 11 کے لیے  کیس 350 یوآن (52 ڈالر) میں حاصل کر سکتے ہیں۔

فائل :فوٹو

اگرچہ ان کیسوں کی قیمتیں عام فون کے کیس کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے لیکن اس کیس کے ذریعے آپ اپنے حلقہ احباب میں فوری توجہ باآسانی حاصل کرپائیں گے۔

دوسری جانب یہ کیس نا صرف آپ کے پرانے آئی فون کو عام کیس کی طرح تحفظ فراہم کرتا ہے بلکہ یہ  آپ کے پرانے آئی فون کو باہر سے (externally) مکمل طور پر آئی فون 12 میں تبدیل کر دیتا ہے۔

بظاہر تبدیلی صرف جمالیاتی ثابت ہو سکتی ہے  جیسا کہ ایپل کی دیگر مصنوعات کے ساتھ ہوتا ہے۔

اس ضمن میں چین کی سوشل میڈیا ویب سائٹ ’سینا ویبو‘ کے ایک صارف کا کہنا ہے کہ اس نئے کیس کا مطلب ہے کہ مجھے 2 سال تک اپنے پرانے آئی فون 11 کو اپ گریڈ نہیں کرنا پڑے گا۔

مزید خبریں :