دنیا
Time 01 نومبر ، 2020

کینیڈا کے شہر کیوبیک میں چاقو حملے میں 2 افراد ہلاک

بھوتوں اور جنوں کے تہوار ’ہیلووین‘ پر کینیڈا کے شہر کیوبیک میں چاقو حملے میں دو افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے شہر کیوبیک میں مسلح شخص نے اسمبلی عمارت کے باہر لوگوں پر تیزدھار آلے سے حملہ کردیا۔

حکام نے بتایا کہ حملہ آور نے 4 مقامات پر لوگوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 5 افراد زخمی ہوگئے جنہیں علاج و معالجے کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے ہیلووین کی مناسبت سے اپنا لباس تبدیل کررکھا تھا۔

بعدازاں پولیس نے  24 سالہ حملہ آور کو شہر کے پرانے پورٹ سے گرفتار کرلیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا پہلے سے کوئی مجرمانہ ریکارڈ بھی نہیں ہے۔

کینیڈین پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے تاہم ملزم سے متعلق کوئی بھی معلومات نہیں فراہم کی گئیں۔

خیال رہے کہ کینیڈا کے کیوبیک صوبے میں فرانسیسی زبان بولنے والوں کی اکثریت ہے۔ 

مزید خبریں :