کاروبار
Time 05 نومبر ، 2020

روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر مزید سستا ہوگیا

انٹر بینک مبادلہ مارکیٹ میں آج ڈالر کی قدر 35 پیسے مزید کم ہوئی ہے۔ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر 159 روپے 46 پیسے رہی— فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی برقرار رہا۔ 

انٹر بینک مبادلہ مارکیٹ میں آج ڈالر کی قدر 35 پیسے مزید کم ہوئی ہے۔ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر 159 روپے 46 پیسے رہی۔

 رواں ہفتے انٹربینک میں ڈالر کی قدر 79 پیسے کم ہوئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 25 پیسے کم ہوکر 159 روپے 70 پیسے ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی آج تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور  100 انڈیکس 789 پوائنٹس اضافے سے 41071 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 804 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، انڈیکس کی بلند ترین سطح 41 ہزار 86 رہی۔

بازارمیں آج 400 کمپنیوں کے 35 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے اور شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 11 ارب 70 کروڑ روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 119 ارب روپے بڑھ کر 7584 ارب روپے ہے۔

مزید خبریں :