دنیا
Time 06 نومبر ، 2020

ویانا میں حملے کے بعد دو مساجد کو بند کردیا گیا

حملے کے بعد حکام نے ملک بھر میں سیکیورٹی سخت کردی ہے جبکہ ان دو مساجد کو بھی بند کردیا ہے جہاں حملہ آور کا آنا جانا تھا— فوٹو: فائل

ویانا: آسٹریا کی حکومت نے رواں ہفتے ہونے والے حملے کے بعد ان دو مساجد کو بند کردیا جہاں حملہ آور کا آنا جانا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رواں ہفتے پیر کو 20 سالہ حملہ آور نے دارالحکومت ویانا میں فائرنگ کرکے 4 افراد کو ہلاک اور کردیا تھا۔

یہ گزشتہ ایک دہائی میں آسٹریا میں ہونے والا بدترین حملہ تھا۔ حملے کے بعد حکام نے ملک بھر میں سیکیورٹی سخت کردی ہے جبکہ ان دو مساجد کو بھی بند کردیا ہے جہاں حملہ آور کا آنا جانا تھا۔

علاوہ ازیں ویانا میں انسداد دہشتگردی آپریشنز کے سربراہ کو بھی معطل کردیا گیا ہے اور ان کیخلاف تحقیقات کی جارہی ہیں۔

خیال رہے کہ حملہ آور مقدونی نژاد آسٹرین شہری تھا اور اس سے قبل داعش میں شمولیت کی کوشش پر سزا بھی کاٹ چکا ہے۔

مزید خبریں :