دنیا
Time 07 نومبر ، 2020

امریکی میڈیا پر بائیڈن کی جیت کے اعلان کے بعد ٹرمپ کا بیان سامنے آگیا

ہم سب جانتے ہیں بائیڈن کیوں اتنی جلدی فتح کا دعویٰ کر رہے ہیں؟ بائیڈن کے اس غلط دعوے میں ان کے میڈیا کے ساتھی بھی مددگار ہیں: ٹرمپ— فوٹو:فائل

امریکی میڈیا کی جانب سے ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کی جیت کے اعلان کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان سامنے آگیا۔

موجودہ امریکی صدر و ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ الیکشن کے نتائج اگلے ہفتے عدالت میں چیلنج کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم سب جانتےہیں بائیڈن کیوں اتنی جلدی فتح کا دعویٰ کر رہے ہیں، بائیڈن کے اس غلط دعوے میں ان کے میڈیا کے ساتھی بھی مددگار ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ لوگ سچ کو سامنے نہیں آنے دینا چاہتے، حقیقت یہ ہے کہ الیکشن ابھی خاتمے سے بہت دور ہے۔

خیال رہے کہ امریکا کے صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے اور اب وہ امریکا کے 46 ویں صدر ہوں گے۔

ریاست پنسلوانیا کا نتیجہ آنے کے بعد ڈیموکریٹک امیدوار 77 سالہ جوبائیڈن نے مطلوبہ 270 الیکٹورل ووٹس حاصل کرلیے جس کے بعد ٹرمپ عہدہ صدارت کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔

مزید خبریں :