پاکستان
Time 09 نومبر ، 2020

نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کر دی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ایک ماہ کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بجلی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے اور یہ اضافہ اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اگست میں بجلی کی فی یونٹ پیداوار پر فیول لاگت 3 روپے 68 پیسے رہی جب کہ اگست میں بجلی کی پیشگی فیول لاگت 3 روپے 20 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔

نیپرا اعلامیے کے مطابق صارفین سے اضافی وصولی نومبر کے بل کی مد میں لی جائے گی تاہم فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔

مزید خبریں :