Time 09 نومبر ، 2020
پاکستان

کیپٹن (ر) صفدر کو بھی کورونا ہو گیا

سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔

کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر گلگت کی انتخابی مہم چھوڑ کر لاہور پہنچ گئے جہاں وہ شریف میڈیکل سٹی میں زیر علاج ہیں۔

اطلاعات کے مطابق وائرس کی وجہ سے ان کے پھیپھڑے متاثر ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سے قبل پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور وہ گلگلت کی انتخابی مہم چھوڑ کر اسلام آباد پہنچ گئے جہاں انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال 

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے اور اس کی وجہ سے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا اور ملک بھر میں اب تک وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 45 ہزار تک جا پہنچی ہے۔

پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار 977 ہے۔

مزید خبریں :