Time 09 نومبر ، 2020
پاکستان

سندھ میں کورونا کیسز کی شرح 4 فیصد سے بڑھ گئی

فائل فوٹو

کراچی: سندھ میں کورونا کیسز کی شرح 4 فیصد سے بڑھ گئی۔

صوبائی محکمہ صحت کےمطابق 4 نومبرکوکورونا کے کیسز کی شرح 4.94 فیصد تک جا پہنچی جو 6 نومبر کو 4.6، 7 کو 4.15 اور 8 نومبر کو 4.10 رہی۔

محکمہ صحت کے مطابق 27 جولائی کو صوبے میں وائرس کی شرح 4.61 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی جب کہ اکتوبر کے مہینے میں وائرس کی شرح 1.9 فیصد سے 3.1 فیصد کے درمیان رہی ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ لوگوں نے احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی تو شرح میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

واضح رہےکہ کورونا کی دوسہی لہر کےبعد ملک میں کورونا وائرس مثبت آنے کی شرح میں بھی 4 فیصد سے اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد این سی او سی نے پابندی سخت کرتے ہوئے رات 10 بجے کاروبار بند کرنے کی ہدایت کی ہے اور شہریوں کے لیے ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا ہے۔

این سی او سی کے مطابق گھر سے باہر نکلنے پر ماسک کا استعمال نہ کرنے والے شہریوں پر 100 روپے جرمانہ کیا جائے جب کہ سندھ حکومت نے جرمانے کی قیمت 500 روپے رکھی ہے۔

مزید خبریں :