13 ستمبر ، 2012
پشاور… خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں امن لشکر کے چاررضاکارجاں بحق ہوگئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق تحصیل لنڈی کوتل کی وادی تیرہ میں آج صبح سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے امن لشکر کے ایک رضا کارموقع پر ہی ہلاک جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو اسپتال پہنچایاگیا تو تینوں زخمی راستے میں ہی دم توڑ گئے۔دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔واقعے کے بعد علاقے میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔