دنیا
Time 11 نومبر ، 2020

کورونا لاک ڈاؤن سے بیروزگار پائلٹ نے 'نوڈل' کا اسٹال لگالیا

ملائیشیا میں کورونا لاک ڈاؤن سے بیروزگار ہونے والے پائلٹ نے 'نوڈل' کا اسٹال لگالیا۔

کورونا کی عالمی وبا نے دنیا بھر میں کاروباری سرگرمیوں کو شدید متاثر کیا ہے اور ہوا بازی کی صنعت بھی شدید بحران کا شکار ہے۔

ملائیشیا میں کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملائیشین پائلٹ عزرین بے روزگاری سے نہ تو مایوس ہوا اور نہ ہی ہمت چھوڑی۔

44 سالہ عزرین نے خود میں ایک نیا عزم اور حوصلہ پیدا کیا اور اپنا گھر چلانے کے لیے دارالحکومت کوالالمپور میں کیپٹن کارنر کے نام سے نوڈل اسٹال کھول لیا۔

 کیپٹن کی وردی پہنے مزیدار نوڈل بیچتا ملائیشین پائلٹ نہ صرف لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے بلکہ بےروزگار کیپٹن کی مثبت سوچ دوسرے بےروزگاروں کےلیے مثال بھی بن گئی ہے۔

عزرین کاکہنا ہےکہ کبھی ہار نہیں ماننی چاہیے، یہ بھی جہاز اڑانے کی طرح ہے جہاں ہم ہمیشہ آگے کی طرف بڑھتے چلے جاتے ہیں، میرے تجربے سے وباکے دوران بے روزگار ہونے والے دیگر افراد بھی فائدہ اٹھاسکتے ہیں اورگھر بار چلانےکےلیے نیا راستہ تلاش کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں :