کاروبار
Time 12 نومبر ، 2020

نیا پاکستان سرٹیفکیٹ پاکستانیوں کیلئے ملک کی مدد کا موقع ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانی ملک کا بڑا سرمایہ ہیں، نیا پاکستان سرٹیفکیٹ پاکستانیوں کیلئے ملک کی مدد کرنے کا موقع ہے، اسکیم سے بیرون ملک پاکستانی رقم وطن لاسکیں گے اور ریٹرن بھی اچھا ملے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ بھارت میں بھی اشیائے خورد منہگی مل رہی ہیں، خراب موسم کے باعث تخمینے سے کم گندم پیدا ہوئی، آئندہ گندم اور چینی سے متعلق کارٹلائزیشن نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 17 برس بعد پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس ہوگیاہے، اوورسیز پاکستانیوں کو قائل کریں کہ اپنا پیسہ پاکستان لائیں، نیا پاکستان سرٹیفکیٹ اسکیم سے اوورسیز پاکستانی رقم بھی لاسکیں گے اور ریٹرن بھی اچھاملےگا۔

عمران خان نے کہا کہ کرنسی کی قدر کم ہونے سے منہگائی بڑھتی ہے، پچھلے چار مہینے میں پاکستان کے قرضے میں اضافہ نہیں کیا، سمندر پاکستانی ملک کا بڑاسرمایہ ہیں، گورنراسٹیٹ بینک اوورسیزپاکستانیوں کو قائل کریں کہ وہ ڈالروطن لائیں۔

مزید خبریں :