Time 12 نومبر ، 2020
پاکستان

ایل این جی ریفرنس میں 16 نومبر کو ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

احتساب عدالت اسلام آباد نے ایل این جی ریفرنس میں 16 نومبر کو ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، اُن کے بیٹے عبداللہ خاقان ، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سیمت دیگر ملزمان کو پیش ہونے کی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ کراچی میں موجود ملزمان پر ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کی جائے گی۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ شاہد خاقان عباسی کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ خان نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ نیب کے مطابق اب بھی منصوبے سے قومی خزانے کو نقصان ہو رہا ہے، ایک جرم اگر جاری ہے تو اس پر کیسے فرد جرم عائد ہوسکتی ہے؟

عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، سابق ایم ڈی پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) شیخ عمران الحق، سابق چیئرپرسن آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) عظمیٰ عادل، شاہد خاقان عباسی کے بیٹے عبداللہ خاقان، سوئی سدرن گیس کمپنی کے سابق ایم ڈی محمد امین سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے 16 نومبر کو طلب کر لیا۔

کراچی میں موجود ملزمان پر وڈیولنک کے ذریعے فرد جرم عائد کی جائے گی۔ عدالت نے دو غیر ملکی ملزمان شنا صادق اور فلپ ناٹمن کا کیس الگ کردیا ہے۔

مزید خبریں :