پاکستان
Time 12 نومبر ، 2020

چیئرمین این ڈی ایم اے اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کورونا کا شکار

پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کی شدت تیز ہوتی جارہی ہے جس کے نتیجے میں روز متاثرہ مریضوں کی تعداد اور اموات میں اضافہ ہورہا ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف بھی اس وبا سے محفوظ نہیں رہ سکے ہیں۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے  اور وہ 9 نومبر سے قرنطینہ میں ہیں اور زیر علاج ہیں۔

 این ڈی ایم اے کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے گھر سے دفتری ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔ پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے پرویز اشرف کے بیٹے نے بتایا کہ ان کے والد نے تمام مصروفیات منسوخ کر دی ہیں، پارٹی کارکنوں اور ہمدردوں سے دعا کی اپیل ہے۔

مزید خبریں :