دنیا
Time 14 نومبر ، 2020

‘ہمارے ساتھ یہی ہورہا ہے‘، ٹرمپ نے سالوں پرانی الیکشن فراڈ کی خبر ٹوئٹر پر شیئر کردی

فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابات میں شکست کے بعد مسلسل دھاندلی کے الزامات عائد کررہے ہیں جب کہ الیکشن حکام نے ان کے الزامات کی تردید کردی ہے۔

گزشتہ روز امریکا کے وفاقی الیکشن حکام نے ٹرمپ کے الزامات کی تردید کی اور انتخابات 2020 کو امریکی تاریخ کے محفوظ ترین الیکشن قرار دیا۔

لیکن امریکی صدر ٹرمپ اب بھی بضد ہیں کہ انتخابات میں دھاندلی کی گئی اور ان کے ووٹ چرائے گئے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے اس حوالے سے امریکا میں 1994 میں الیکشن فراڈ سے متعلق شائع خبر ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔

ساتھ ہی ٹرمپ نے لکھا کہ بالکل یہ ہی ہمارے ساتھ ہورہا ہے، امریکی جج نےبہت ہمت کی تھی۔

ٹوئٹر اسکرین شاٹ

ٹرمپ نے جس خبر کو شیئر کیا اس کے مطابق 1994 میں امریکی ریاست پنسلوانیا میں جج نے فیصلے میں ڈیموکریٹک کامیاب امیدوار ولیم جی اسٹنسن کو شکست خوردہ قرار دیا تھا اور انہیں الیکشن فراڈ میں ملوث ٹھہرایا تھا۔

واضح رہے کہ امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :