دنیا
Time 15 نومبر ، 2020

متحدہ عرب امارات کا پی ایچ ڈی اسکالرز کیلئےگولڈن ویزے کا اعلان

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پی ایچ ڈی اسکالرز کے لیے گولڈن ویزے کا اعلان کردیا۔

متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گولڈن ویزا 10 سال کا رہائشی ویزا ہوگا۔ 

 شیخ محمد بن راشد المکتوم کاکہنا ہےکہ الیکٹرونکس، پروگرامنگ، بجلی، بائیو ٹیکنالوجی انجینئرزکو گولڈن ویزا دیا جائےگا جب کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم کمپیوٹر سائنس انجینئرزکو بھی گولڈن ویزا مل سکےگا۔

خیال رہےکہ متحدہ عرب امارات نےگذشتہ سال طویل مدتی ویزا اسکیم کے تحت گولڈن ویزا کارڈ کا اعلان کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق گولڈن کارڈ ویزا ہولڈرزکو کئی سہولتیں حاصل ہوں گی جن میں سب سے اہم یہ ہےکہ وہ بغیرکسی دوسرے شخص یا کمپنی کی مدد کے یو اے ای میں اپنے خاندان کے ساتھ قیام کر سکیں گے۔

اس سے قبل کسی بھی غیر ملکی کو وہاں ٹھہرنے کے لیے کسی اسپانسر (کفیل)کی ضرورت ہوا کرتی تھی اور گولڈن ویزا کے علاوہ تمام لوگوں کے لیے اب بھی وہی اصول ہے۔

 گولڈن کارڈکا مقصد متحدہ عرب امارات میں سرمایہ کاروں، بین الاقوامی اہمیت کی بڑی کمپنیوں کے مالکان،سائنس کےمیدان میں کام کرنے والوں محققین اور باصلاحیت طلبا کو متحدہ عرب امارات کی ترقی میں شامل اور متوجہ کرنا ہے۔

مزید خبریں :