دنیا
Time 16 نومبر ، 2020

فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کو انڈہ پڑ گیا؟

فرانس کی جانب سے حال ہی میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے بعد دنیا بھر میں مسلمان شدید غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں۔

مختلف ممالک میں اب بھی ان خاکوں کی اشاعت اور فرانسیسی حکومت کی جانب سے اس کی حمایت کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر بھی لوگ فرانس اور صدر ایمانوئیل میکرون کیخلاف اپنا غصہ نکال رہے ہیں۔

ایسے میں فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام وغیرہ پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کو ایک شخص سر پر انڈہ مار رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ یہ گستاخانہ خاکوں کا ردعمل ہے تاہم حقیقت اس کے برعکس ہے۔

دراصل یہ ویڈیو 2017 کی ہے جب ایمانوئیل میکرون صدارتی امیدوار تھے اور ایگری کلچر سے متعلق ایک تقریب میں ان پر انڈہ پھینکا گیا تھا۔

مزید خبریں :