دنیا
Time 17 نومبر ، 2020

امارات میں غیر قانونی طور پر مقیم افرادکیلئے بڑا اعلان

 اس پیشکش سے ہر قسم کے ویزے پر یو اے ای آنے والے افراد فائدہ اٹھاسکتے ہیں،فوٹو: فائل

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ویزا قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے 31 دسمبر تک مؤخرکردیےگئے ہیں۔

عرب میڈیاکے مطابق  امارات میں غیرقانونی طور پر مقیم وہ غیر ملکی جن کے  ویزا کی معیاد یکم مارچ 2020 سے پہلے ختم ہوچکی ہے وہ 31 دسمبر تک بغیر جرمانہ ادا کیے اپنے ملک جاسکتے ہیں۔

اماراتی حکام کی جانب سے اس پیشکش کا اعلان 14 مئی کو کیا گیا تھا اور آج 17نومبر کو اس مہلت کا آخری دن تھا جسے اب 31 دسمبر تک بڑھا دیاگیا ہے۔

حکام کے مطابق اس پیشکش سے ہر قسم کے ویزے پر یو اے ای آنے والے افراد فائدہ اٹھاسکتے ہیں تاہم انہیں اپنے وطن واپس جانا ہوگا۔

وزارت شہریت اور غیرملکی افراد کاکہناہےکہ یہ فیصلہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کیا گیا ہے، انٹری ویزا اور اقاموں کے قوانین کی پابندی ریاست میں امن کے لیے ضروری ہے۔

مزید خبریں :