دنیا
Time 18 نومبر ، 2020

جرمنی کے عجائب گھر سے 2 کھرب روپے کے نوادرات چوری کرنے والے ملزمان گرفتار

ڈریسڈن کے گرین والٹ کے جیول روم میں کھربوں کی مالیت کے زیورات موجودہیں :فوٹو بشکریہ اے ایف پی 

 برلن: جرمنی کے عجائب گھر سے ایک ارب یورو یعنی تقریبا دو کھرب روپے مالیت کے نوادارت کی چوری میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق گزشتہ برس نومبر  میں ڈریسڈن کے عجائب گھر سے چوری کی واردات میں ملوث تین جرمن باشندوں کو برلن میں واقع اپارٹمنٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ چوری کے لیے ملزمان جنگلا توڑ کر عجائب گھر میں داخل ہوئے اور ہتھوڑوں سے شیشے توڑ کر نوادارت چرالی تھیں، ڈرامائی انداز سےکی گئی چوری کے لیے علاقےکی بجلی بھی منقطع کر دی گئی تھی۔

ملزمان کی جانب سے چوری کیے گئے زیورات کا ایک ٹکڑا:فوٹو بشکریہ اے ایف پی

چوری کی گئی 2 کھرب روپے کی نوادرات میں16 ویں صدی کی ہیروں جڑی تلوار اور ہیرے جڑے دیگر شاہی زیورات بھی شامل تھے تاہم یہ واضح نہیں کہ اشیاء برآمد کی جا سکیں یا نہیں۔

چرائی گئی تلوار میں 9 بڑے اور 770 چھوٹے ہیرے جڑے ہوئے تھے جب کہ ہیرے جڑے تلوار میں 49 قیراط کا ڈریسڈن وائٹ ڈائمنڈ بھی شامل تھا۔

پولیس واردات کے پانچ منٹ بعد پہنچی لیکن اس وقت تک ملزمان فرار ہو چکے تھے۔  

مزید خبریں :