شہر شہر
Time 14 ستمبر ، 2020

گھر میں چوری کے بعد بچے کو قتل کرنے والی ملازمہ عدالت میں پیش

کوئٹہ میں ملازمہ کے ہاتھوں مبینہ طور پر بچے کےقتل کے معاملے میں گرفتارملازمہ   کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔

عدالت نے ملازمہ کو 5 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ کوئٹہ میں سمنگلی روڈ پر گھرمیں ملازمہ کے ہاتھوں مبینہ طور پر بچے کےقتل کے الزام میں گرفتار ملازمہ کو پولیس کی تحویل میں جوڈیشل مجسٹریٹ ہفتم کی عدالت میں پیش کیاگیا۔

متعلقہ پولیس کے تفتیشی افسر نے عدالت سے ملازمہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعاکی جس پر عدالت نے ملازمہ کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

ملازمہ کو دو روز قبل بچے سعد شاہ کے قتل کے کیس میں نامزد کیاگیاہےجسے پولیس نے کوئٹہ کے نواحی علاقے سے گرفتار کیاتھا۔

ایف آئی آر کے مطابق نوکرانی نے چوری کی، بچہ کہیں اسے پہچان نہ جائے اس ڈر سے مبینہ طور پر تین سالہ بچے کو گلا گھونٹ کر اور پانی کے ٹب میں ڈال کر قتل کر دیا اور فرار ہوگئی۔

مزید خبریں :

بھینس کا قومی دن

بھینس کا قومی دن

02 مارچ ، 2021