Time 18 نومبر ، 2020
پاکستان

عوامی اجتماع پر حکومتی پابندی، اپوزیشن کا پشاور جلسہ ہوگا یا نہیں؟

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا پشاور میں اتوار کو جلسہ ہوگا یا نہیں؟

کیا اپوزیشن جماعتیں اپنی احتجاجی تحریک جاری رکھ سکیں گی؟ قومی رابطہ کمیٹی (این سی سی) نے کورونا سے بچاؤ کے لیے بڑے اجتماعات پر فوری طور پابندی لگادی ہے۔

اعلامیے کےمطابق 300 سے زیادہ افراد کے تمام آؤٹ ڈور اجتماعات پر فوری پابندی ہوگی، ایس او پیز پر عمل درآمد کی ذمہ داری اجتماع کے منتظمین پر ہوگی، کورونا کی وجہ سے موت ہونے یا کورونا پھیلنے پر آرگنائزر ذمہ دار ہوں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کے بعد پی ڈی ایم رہنماؤں نے اعلان کیا تھا کہ اُن کے تمام جلسے شیڈول کے مطابق ہوں گے، پی ڈی ایم نے 22 نومبر کو پشاور اور 29 نومبر کو ملتان میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے۔

 این سی سی کے مطابق مقامی انتظامیہ تمام پُرہجوم مقامات پر ماسک کی پابندی یقینی بنائے گی۔

مزید خبریں :