Geo News
Geo News

پاکستان
13 ستمبر ، 2012

سانحہ کراچی،تخریب کاری کا عنصر نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ،رحمان ملک

سانحہ کراچی،تخریب کاری کا عنصر نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ،رحمان ملک

اسلام آباد…وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کراچی کی فیکٹری میں آگ لگنے کی وجوہات میں تخریب کاری کا عنصر نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اور اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں ۔پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ کراچی کے واقعہ کی فرانزک تحقیقات کی جارہی ہیں، سانحہ کی آڑ میں حکومت پر تنقید کر نے والے بتائیں کہ لاہور کے متحرک وزیر اعلیٰ اُس وقت کہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمارتوں کے قوانین پر عمل کرانا صوبائی حکومتوں کا کام ہے مگر وہ خود بھی اس کام کی نگرانی کریں گے۔انہوں نے کہاکہ کہ پنجاب سمیت دیگر صوبائی حکومتوں کی طرف سے میڈیا میں دیئے گئے اشتہارات کی شفافیت چیک کرنے کے لیے تحقیقاتی کمیشن قائم کیا جائے گا تاکہ معلوم ہو سکے کہ قوم کا پیسہ کس طرح لیپ ٹاپ اور ذاتی تشہیر پر خرچ کیا گیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں تمام غیر ملکیوں کے گھروں پر لگا کمیونی کیشن سسٹم بند کرادیا گیا ہے ، حکومت اقوام متحدہ سمیت کسی بھی گروپ کو پاکستان میں تحقیقات کی اجازت نہیں دے گی۔

مزید خبریں :