ارطغرل کے بعد ایک اور ترک ڈرامہ جلد نشر کیا جائے گا

فائل فوٹو 

پاکستان میں ترک ڈرامے’ ارطغرل غازی‘ کی ریکارڈ توڑ مقبولیت کے بعد وزیراعظم عمران خان کی خواہش پر ایک اور ترک سیریز ’یونس ایمرے‘ کی اردو ڈبنگ کو’راہ عشق‘ کے نام سے جلد سرکاری چینل پی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔

صوفی ازم پر مبنی ترک سیریز ’یونس ایمرے‘ کو اردو میں ڈب کرکے ’راہ عشق‘ کے نام سے نشر کیے جانے کا اعلان سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے کیا گیا۔

44 اقساط اور دو سیزن پر مشتمل ترکش سیریز یونس ایمرے کو 2015 میں ترکی کے چینل پر نشر کیا گیا تھا۔

ترکش ڈرامے یونس ایمرے کو وزیراعظم پاکستان کی خواہش پر سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔

رواں برس مئی میں ٹوئٹر پر سینیٹر فیصل جاوید نے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ارطغرل غازی کے بعد ترکش ڈرامے یونس ایمرے کو نشر کرنے کے خواہش مند ہیں۔

فیصل جاوید نے مزید لکھا کہ ‘ایمرے‘ ترکی کے ایک صوفی شاعر اور درویش تھے جنہوں نے اپنی زندگی اللہ کے لیے وقف کردی تھی۔

مزید خبریں :