گوہر رشید کا ’ارطغرل غازی‘ پر تنقید کرنے والے شوبز ستاروں کو کرارا جواب

فوٹو فائل—

پاکستانی اداکار گوہر رشید نے شہرہ آفاق ترک سیریز  ’ارطغرل غازی‘ پر تنقید کرنے والے شوبز ستاروں کو کرارا جواب دے دیا۔

جہاں پاکستانی شوبز ستارے ترک سیریز کو پاکستان میں نشر ہونے پر سراہ رہے ہیں وہیں کچھ ستارے اسے اپنی انڈسٹری کے لیے نقصاندہ بھی قرار دے رہے ہیں جن میں شان مسعود، ریما خان، ارمینا خان، یا سر حسین اور دیگر شامل ہیں۔

پہلے اداکارہ مہوش حیات نے ’ارطغرل غازی‘ پر تنقید کرنے والوں پر حیرانی کا اظہار کیا اور اب اداکار گوہر رشید نے ٹوئٹر پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ناقدین کو  سخت جواب دیا ہے۔

گوہر رشید نے لکھا کہ میری دو باتیں ہیں۔ کوئی بھی غیر ملکی کہانی جو کہ پاکستان کی جانب سے داد سمیٹ رہی ہے  وہ کوئی خطرے کی بات نہیں، یہ ایک مقابلہ ہے جیسے کسی بھی کاروبار میں ہوتا ہے۔

گوہر رشید نے کہا کہ اس کے باوجود اگر آپ کو اپنی نوکری کے حوالے سے تحفظات ہوتے ہیں تو آپ ذمہ داری لیں اور اچھا کام تخلق کریں، حساس ہونا چھوڑ دیں۔

اپنی ایک اور ٹوئٹ میں گوہر رشید نے لکھا کہ آپ مقابلے کے نام پر اسے تنقید کا نشانہ نہ بنائیں بلکہ اس سے بھی بہترین کام کریں اور اپنا رویہ ٹھیک کریں، اور یہی میں نے اپنے بڑوں سے سیکھا ہے جیسے ہمایوں سعید۔

گوہر رشید کا کہنا تھا کہ ہمیں مختلف کام کو اپنانا چاہیے نہ کے اس سے خوفزدہ ہونا چاہیے۔ 

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی خواہش پر پاکستان میں اردو ڈبنگ کے ساتھ نشر ہونے والے تاریخ پر مبنی ترک ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ نے پاکستانی مداحوں کو اپنا اسیر کر لیا ہے اور پاکستان میں اس ڈارمے کی مقبولیت نے ترکی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

سیریز میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ارطغل کی بہادری، مضبوط ایمان، حوصلہ، سب لوگوں کی مخالفت کے باوجود اپنے مقصد پر کھڑے رہنا جیسی خوبیوں نے جہاں پاکستانیوں کو اپنا گرویدہ بنایا ہوا ہے وہیں اس کے معاون کرداروں نے بھی پاکستانیوں کے دلوں میں گھر کر لیا ہے۔

مزید خبریں :