20 نومبر ، 2020
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی اختیارات استعمال کرتے ہوئے جارجیا اور مشی گن سمیت اہم ریاستوں میں الیکشن کے نتائج الٹنے کی کوششیں شروع کر دیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے ری پبلکن اہلکاروں پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا ہے کہ نتائج کی توثیق کے عمل میں رکاوٹیں ڈالی جائیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست جارجیا میں ہاتھوں سے کی گئی گنتی میں بھی نومنتخب صدر جو بائیڈن ہی کو ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری حاصل ہے۔
دوسری جانب جو بائیڈن نے انتخابی عمل پر صدر ٹرمپ کی تنقید کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور ہولناک اقدام قرار دے دیا ہے۔
خیال رہے کہ 3 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر واضح اکثریت ہے اور جو بائیڈن کے الیکٹورل ووٹس کی تعداد 306 تک پہنچ چکی ہے جب کہ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 232 ہے لیکن اس کے باوجود ٹرمپ اپنی جیت کا دعویٰ کر چکے ہیں۔