10 فروری ، 2012
کراچی…کراچی میں ہزاروں معصوموں کوشہیدکیاگیا ہے ،الیاس بلورکابیان اعتراف جرم ہے،چیف جسٹس پاکستان الیاس بلورکے اعتراف جرم کانوٹس لیں ایم کیو ایم کے رہنما اور صوبائی وزیرفیصل سبزواری نے ایم کیو ایم اکے مرکزنائین زیروپر پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزیدکہنا تھا کہ شہریوں کوگاجرمولی کی طرح کاٹ کرسیاست کی جاتی ہے، اوربجائے شرمندہ ہونے کے قتل عام پرفخریہ بیان دیے جارہے ہیں،یہ لوگ جب چاہتے ہیں شہریوں کوزندہ جلادیتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ الیاس بلورکابیان انسانی حقوق اورجمہوریت پسندوں کیلیے لمحہ فکریہ ہے۔اے این پی کی حکومت کی بداعمالیوں سے خیبرپختونخواکے عوام متاثرہیں،فیصل سبزواری نے مطالبہ کیا کہ لاشوں کی سیاست سے پوراپاکستان متاثرہوا،چیف جسٹس اس بیان کانوٹس لے کرکارروائی کریں،ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے۔