پاکستان
14 ستمبر ، 2012

کراچی: نارتھ کراچی گرڈ اسٹیشن اور 80 فیصد علاقوں کی بجلی بحال

کراچی … ترجمان کے ای ایس سی کا کہنا ہے کہ نارتھ کراچی گرڈ اسٹیشن بحال کردیا گیا ہے، مرحلہ وار فیڈرز کی بحالی کا کام جاری ہے۔ ترجمان کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن احمد فراز نے کہا ہے کہ نارتھ کراچی گرڈ سے علاقے کی 80 فیصد بجلی بحال کردی گئی ہے، 20 فیصد علاقے کی بجلی جلد بحال کردی جائے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ آگ لگنے سے متاثر ہونے والے نارتھ کراچی گرڈ اسٹیشن کو بحال کردیا گیا ہے اور اب مرحلہ وار فیڈرز کی بحالی کا کام جاری ہے۔

مزید خبریں :