پاکستان
Time 22 نومبر ، 2020

پشاور جلسے میں سیکیورٹی ایجنسی کیجانب سے تھریٹ الرٹ جاری ہوا ہے: کامران بنگش

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پشاور جلسے  کے موقع پر سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے تھریٹ الرٹ جاری ہوئی ہے۔

کامران بنگش کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم جلسے کے منتظمین کو تھریٹ الرٹ سے آگاہ کردیا گیا ہے جبکہ پشاور کے چاروں بڑے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم کسی کو ڈرانا نہیں چاہتے، حساس اداروں نے صبح ایک ٹیلی فون کال ٹریس کی ہے اور جلسے کی سیکیورٹی مزید بڑھا دی ہے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے ادارے الرٹ ہیں۔

کامران بنگش کا کہنا تھا کہ کورونا اور سیکیورٹی تھریٹ سے آگاہ کردیا ہے جبکہ پی ڈی ایم کی جانب سے جلسے میں کورونا ضابطہ کار (ایس او پیز) پر عمل نہیں ہورہا ہے۔

خیال رہے کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کی جانب سے پشاور میں جلسہ عام کیا گیا جس سے مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر اعلیٰ قیادت نے خطاب کیا۔

مزید خبریں :