22 نومبر ، 2020
معروف بزرگ سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر چوہدری انور عزیز انتقال کرگئے۔
چوہدری انورعزیز رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر رہے، وہ مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کے والد تھے۔
چوہدری انور عزیز 1931 میں پیدا ہوئے، ان کا آبائی حلقہ ضلع ناروال کی تحصیل شکر گڑھ تھی، انہوں نے 1948 کے اولمپکس میں پاکستان کی جانب سے سوئمنگ کے مقابلے میں حصہ لیا۔
وہ شکر گڑھ سے متعدد مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، 1985 میں انھوں نے خواجہ آصف کے والد خواجہ صفدر کو قومی اسمبلی کی اسپیکر شپ سے ہرانے میں کلیدی کردار ادا کیا اور ان کے امیدوار موجودہ وفاقی وزیر فخر امام اسپیکر منتخب ہوئے۔
چوہدری انورکے صاحبزادے دانیال عزیز بھی تین مرتبہ ان کی سیٹ سے ایم این اے منتخب ہوئے جب کہ اب ان کی بہو مہناز عزیز شکر گڑھ سے ایم این اے ہیں۔