22 نومبر ، 2020
پشاور میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے کے دوران اسٹیج سے ایک شخص گرگیا۔
اسٹیج سے ایک شخص کے گرنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اسٹیج پر آئیں۔
مریم نواز کے اسٹیج پر آنے کے بعد ان کے استقبال کے لیے نعرے لگائے جارہے تھے اور اور مریم نواز ہاتھ ہلا کر نعروں کا جواب دے رہی تھیں کہ رش کے باعث اسٹیج کے سامنے کی ریلنگ ٹوٹ گئی اور ایک شخص نیچے جاگرا۔
واقعے کے بعد جلسے کے منتظمین کی جانب سے فوری طور پر زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔