دنیا
Time 22 نومبر ، 2020

پیرس ماحولیاتی معاہدہ امریکی معیشت کو تباہ کرنے کیلئے بنایاگیا: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پیرس ماحولیاتی معاہدے سے الگ ہونے کا دفاع کرتے ہوئےکہا ہے کہ یہ معاہدہ ماحول کو تحفظ دینے کے لیے نہیں بلکہ امریکی معیشت کو تباہ کرنےکے لیے بنایاگیا۔

دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کے حامل ممالک کے گروپ 'جی 20' کے سائیڈ لائن اجلاس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ کاکہنا تھاکہ پیرس معاہدے سے نکلنے کے بعد امریکا نے دنیا میں کسی بھی ملک سے زیادہ کاربن خارج میں کمی کی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کاکہنا تھا کہ ہم ثابت کر رہے ہیں کہ امریکا کسی یکطرفہ عالمی معاہدے کے بغیر بھی اپنے ماحول کا تحفظ خود کرسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے امریکا کو یکطرفہ اور غیر منصفانہ پیرس ماحولیاتی معاہدے سے الگ کیا اور لاکھوں امریکیوں کے روزگار پر سمجھوتا نہیں کیا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں نے کھربوں امریکی ڈالر ماحولیات کو نقصان پہنچانے والے دنیا کے بڑے ماحولیاتی مجرموں کو دینے سے انکار کیا اور میرے اقتدار میں آنے کے بعد سے اب تک امریکا کی فضا پہلے کے مقابلے میں7 فیصد زیادہ صاف ہوئی ہے۔

خیال رہےکہ 2015 میں پیرس ہونے والے معاہدے میں دنیا کے بیشتر ممالک نے طےکیا تھاکہ وہ ماحولیاتی تحفظ کے لیےکاربن کے اخراج میں کمی لائیں گے۔

اس وقت امریکا کی جانب سے اس وقت کے صدار باراک اوباما نے معاہدہ کیا تھا جب کہ ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران ہی پیرس معاہدے کی مخالفت کی تھی اور صدر بننے کے بعد 2017 میں انہوں نے اس معاہدے س الگ ہونے کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں :