گارجین کورٹ نے گلوکارہ صنم ماروی کے بچوں کی حوالگی کا فیصلہ سنادیا

لاہور کی گارجین کورٹ نے گلوکارہ صنم ماروی کے بچوں کی حوالگی کا فیصلہ سنادیا۔

گارجین کورٹ کے جج یعقوب نے گلوکارہ صنم ماروی کی درخواست پر فیصلہ سنایا جبکہ درخواست میں صنم ماروی کا مؤقف تھاکہ سابق شوہر نے بچے زبردستی اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں لہٰذا استدعا ہےکہ بچے ماں کے حوالے کیے جائیں۔

عدالت نے فیصلے میں ہفتے میں چار دن بچے ماں اور 3 دن والد کے ساتھ رہنے کا حکم دیا۔

فیصلے میں تین دن بچے باپ حامد کے ساتھ رہنے کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ 

عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ صنم ماروی کے بیرون ملک ہونے پربچے سابق شوہر حامد کے پاس رہیں گے۔

واضح رہے کہ گلوکارہ اور ان  کے شوہر میں خلع ہوچکی ہے،  ان کی حامد علی کے ساتھ دوسری شادی تھی جن سے ان کے تین بچے بھی ہیں جب کہ ان کی پہلی شادی آفتاب احمد سے ہوئی تھی جن کا 2009 میں کراچی میں قتل ہو گیا تھا۔

مزید خبریں :