Can't connect right now! retry

دلچسپ و عجیب
25 نومبر ، 2020

بال کٹواتے ہوئے بچے کی دلچسپ ویڈیو وائرل

فوٹو سوشل میڈیا

بچوں کے بال کٹوانا والدین کے لیے کسی مشکل سے کم نہیں اور اس دوران چھوٹے بچوں اور ان کی ناراضگی کو سنبھالنا نہایت ہی مشکل تصور کیا جاتا ہے تاہم کبھی کبھار مشکل بھی مقبولیت کا زینہ بن جاتی ہیں یقین نہیں آتا تو آپ بھی دیکھ لیجیے۔

گزشتہ دنوں بھارت کے ناگپور سے تعلق رکھنے والے انوپ پٹکر نے اپنے بیٹے انوشرت کے بال کٹواتے ہوئے ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی۔

ویڈیو میں بچے کو بال کٹواتے وقت کچھ غصے اور کچھ پریشانی جیسی صورتحال میں دیکھا جاسکتا ہے۔

یہی نہیں ویڈیو میں بچہ بال کاٹنے والے (نائی) سے دلچسپ مکالمے کررہا ہے اور اس سے بال کم کاٹنے پر اصرار کررہا ہے۔

انوشرت کے والد کی جانب سے ہیئر کٹ لینے کے بعد بھی بچے کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی  جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

انٹرنیٹ صارفین کو انوشرت کی ویڈیو اس قدر بھائی کہ یہ بچہ راتوں رات سوشل میڈیا اسٹار بن گیا اور اس کی ویڈیو کو 10 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM