26 نومبر ، 2020
ملک میں کورونا سے مزید 40 افراد انتقال کرگئے جب کہ مزید 3300 سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 45999 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 3306 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 40 افراد انتقال کرگئے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 7.1 فیصد رہی۔
سرکاری پورٹل کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز سے ہلاکتوں کی تعداد 7843 ہوگئی ہے جب مجموعی کیسز 3 لاکھ 86198 تک جا پہنچے ہیں۔
اس کےعلاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1418 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔
سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 167381 ہوگئی ہے جب کہ 2866 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔
پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 116506 ہے اور 2923 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 16942 اور ہلاکتیں 165 ہوچکی ہیں۔
خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 45828 اور 1344 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 6403 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 152 افراد انتقال کرگئے۔
اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4583 اور 96 افراد انتقال کرچکے ہیں۔
پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 28555 ہے اور اب تک 297 مریض انتقال کرچکے ہیں۔