Time 26 نومبر ، 2020
پاکستان

30 نومبر کو پی ڈی ایم کا جلسہ ہوگا یانہیں؟ ڈپٹی کمشنر نے اجازت نہیں دی

30 نومبر کو ملتان میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)  کا جلسہ ہوگا یانہیں ؟ ضلعی انتظامیہ نے جلسے کیلئے پیپلزپارٹی کی درخواست مستردکردی۔

ڈپٹی کمشنر کہتے ہیں  کہ 31 جنوری 2021 تک ہرطرح کی سماجی تقریبات پرپابندی ہے، کوروناوائرس کےبڑھتے کیسزپرپہلےہی 8 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہے، 300 سے زائد افراد کے جمع ہونے کی اجازت نہیں دےسکتے۔

اس کے علاوہ گزشتہ روز گرفتار ہونے والے سابق رکن قومی اسمبلی موسیٰ گیلانی کو تھانہ چہلیک کی پولیس نے آج ساتھیوں سمیت اسپیشل مجسٹریٹ جواد ظفر کی عدالت میں پیش کیا جہاں موسیٰ گیلانی سمیت تمام گرفتار افراد کی ضمانت منظور کر لی گئی۔

موسیٰ گیلانی نے اس موقع پر کہا کہ گرفتاریوں سے حوصلہ بلند ہوا ہے اب کارکن نہیں لیڈرز بھی قربیانیاں دیں گے۔

اس موقع پر یوسف رضا گیلانی کاکہناتھاکہ موجودہ حکومت آمریت سے بھی بد تر ہے ، کارکنوں کی گرفتاریوں سے ثابت ہوا پی  ڈی  ایم جلسہ ہونے سے قبل ہی کامیاب ہوگیا۔

ادھر ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے 31 جنوری 2021ء تک سماجی تقریبات پر پابندی عائد ہونے پر پی  ڈی  ایم جلسہ کی درخواست اجازت مسترد کر دی ہے۔

مزید خبریں :