10 فروری ، 2012
لاہور…لاہور کے علاقے گلبرگ مین بلیوارڈ کے اوریگا سینٹر میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ہے، اور اس وقت بھی فائر بریگیڈ کا عملہ آگ پر قابو پانے کے لیے کوشاں ہے۔تاہم عمارت کیچوتھی منزل پر لگنے والی یہ آگ اب پھیلتی جارہی ہے اور دکانوں کے بورڈ بھی جل کر گرنا شروع ہوگئے ہیں۔ادھر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور آگ پر قابوپانے کے ساتھ ساتھ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔اس وقت بھی لگ بھگ دس گاڑیاں موقع پر موجود ہیں اور ایک کرین بھی طلب کرلی گئی ہے، تاہم اندھیرے کی وجہ سے امدادی کاموں میں دشواری پیش آرہی ہے۔